Saturday, May 18, 2024

مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

 



 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا جبکہ بسوں کو چیک پوسٹ پر چیک بھی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے تحفظات اور مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹرز کو اُن کے جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ انسداد اسمگلنگ کارروائی جاری اور مشترکہ چیک پوسٹیں قائم اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق تاہم شاہراہوں کی بندش غیر قانونی اقدام ہے اور اگر شاہراہیں بند کر کے عوام کو تکلیف دی گئی تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیویز اور پولیس اہلکار انسداد اسمگلنگ میں تلاشی کے مجاز نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 15 تا 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے۔

صوبائی حکومت نے مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل