Saturday, May 18, 2024

کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

 



 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں پولیس کی گاڑی پر حملے کرنے والے تین دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کی جوابی کارروائی پر ایک دہشت گرد فوری مارا گیا جبکہ باقیوں نے ایک گھر میں پناہ لی جن سے پولیس کا بیس منٹ تک مقابلہ چلتا رہا۔

بعد ازاں گھر میں پناہ لینے والے دہشت گرد بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل