Saturday, May 18, 2024

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

 



راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن سے چوری کی جانے والی صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلستان غلام شہزاد آغا کی سرکاری ڈبل کیبن گاڑی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا.

ملزمان کار چوروں کے منظم گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جنکے قبضے سے چھ دیگر گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلستان غلام شہزاد آغا کی سرکاری ڈبل کیبن ویگو گاڑی مارچ 2024 میں ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن میں انکی رہاہش گاہ کے باہر سے چوری ہوئی تھی جسکا مقدمہ صوبائی وزیر کی اپنی مدعیت میں تھانہ نیوٹاون میں درج کیاگیا۔

پولیس ٹیم نے کلوز سرکٹ کیمروں سے بنی سی سی ٹی وی فٹیج اور ہیومن انٹلیجنس کے زریعے واردات کا سراغ لگا کر کار چوروں کے سرگرم بین الاضلاعی گروہ کا سراغ لگایا اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں لنڈی کوتل ،خارسدہ اور پشاور سمیت راولپنڈی میں چھاپے مارکر گروہ کے اراکین یاسر اور طارق وغیرہ کو گرفتار کرکے صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلستان کی چوری شدہ سرکاری گاڑی سمیت دیگر چھ گاڑیاں برآمد کرلیں۔

ملزمان صوبائی وزیر کی گاڑی کو راولپنڈی سے نکال کر لنڈی کوتل منتقل کرنا چاہتے تھے کہ دھر لیے گیے ۔ ملزمان ڈبل کیبن گاڑیاں چوری کرنے کےبعد لنڈی کوتل اور چارسدہ میں 7 سے 8 لاکھ روپے میں اور مہران کاریں دو سے اڑھائی لاکھ روپے میں ڈیلیور کرتے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل