Saturday, May 18, 2024

احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام

 



قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا  پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے سوال اٹھایا کہ لوگ شور مچارہے ہیں کہ محمد حارث کو ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا، اسکا بہت سیدھا جواب انہوں نے پرفارم نہیں کیا! اس وجہ سے وہ باہر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک ففٹی کی بنیاد پر ٹیم میں منتخب کرلیا جاتا ہے جبکہ ڈومیسٹک میں پلئیرز 8 سے 10 سال تک انتظار کرتے ہیں کہ انکا قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے نام آئے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ پک نہ کرنے پر احمد شہزاد نے لیگ سے راہیں جدا کرلیں

احمد شہزاد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد حارث کو ڈومیسٹک میں کسی ڈیپارٹمنٹ نے پِک نہیں کیا، یہاں لوگ سوشل میڈیا پر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی کیمپین چلارہے ہیں۔

انہوں نے حسن علی ورلڈکپ میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں آئے، اظہر محمود، وہاب ریاض سے انکے تعلقات اچھے ہیں تو وہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے، اسی طرح حارث انجری سے واپس آکر ٹیم کیلئے منتخب ہوگئے نہ ڈومیسٹک کھیلا نہ کچھ!

مزید پڑھیں: سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ

پی ایس ایل کی بنیاد پر سلیکشن کرنی ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کو ختم کردینا چاہیے، شاہنواز دھانی، محمد علی پرفارم کرکے بھی اسکواڈ سے باہر ہیں کیوں؟،

انہوں نے مزید کہا کہ جو پلیئرز ٹیم کا حصہ بننے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں وہ انکے خلاف بھی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ 5 سال سے قومی ٹیم میں کم بیک کی خواہش رکھنے والے احمد شہزاد ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل