Saturday, May 18, 2024

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

 



اسلام آباد: اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (ہولڈکو) کے ذریعے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے) کے 100فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کے انتظامات کی اسکیم کی منظوری کا اعلان کیا۔

اپنے حکمنامے میں مسابقتی کمیشن پاکستان نے قرار دیا تھا کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے پی آئی اے کارپوریشن کے حصول کے مارکیٹ پر کوئی مادی اثرات نہیں ہونگے، ہولڈنگ کمپنی کو ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہولڈنگ کمپنی اندرون و بیرون ملک موجود پی آئی اے کے قرضہ جات، مخصوص کاروباری جائیداد، حقوق، اور ذمہ داریوں کی ذمہ دار ہوگی۔

مسابقتی کمیشن کا حکمنامہ نجکاری بورڈ کی جانب سے نیلامی کیلیے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع دینے کے 2 دن بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی کی خریداری کیلیے کسی غیر ملکی ایئر لائن نے دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے جبکہ 3 پاکستانی ایئرلائنز نیلامی کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

مسابقی کمیشن کا کہنا ہے کہ منظور شدہ اسکیم کے تحت ہولڈ کو پی آئی اے کی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کرے گا، جبکہ نان کور اثاثے اور نان کور واجبات بھی ہولڈ کو کو منتقل کیے جائیں گے، ہولڈ کو کمپنی مکمل طور پر حکومت پاکستان کی ملکیت ہوگی، پی آئی اے کی بنیادی ایوی ایشن سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات کمپنی کے پاس رہیں گی اور ہولڈکو کو منتقل نہیں کی جائیں گی، ان بنیادی سرگرمیوں کی نجکاری کی جائے گی۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل