Saturday, May 18, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں

 



سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی گاڑی ایک گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی اور تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

قابض بھارتی فوج کی گاڑی میں 10 اہلکار سوار تھے جن میں ایک اہلکار جائے وقوعہ پر ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 9 اہلکار شدید زخمی ہیں جنھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک اہلکار نے دوران علاج اسپتال میں ہی دم توڑ دیا جب کہ دیگر 8 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روزمہ کردی گئی۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل