Saturday, May 18, 2024

الو ارجن کی فلم ’پشپا2‘ کے پہلے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

 



 ممبئی: سپر اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’پشپا‘ کے سیکوئیل کا لوگوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور فلم کے پہلے گانے نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’پشپا پشپا‘ گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداح اس کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

فلم کو سکومار ڈائریکشن دے رہے ہیں جبکہ الو ارجن کے ساتھ رشمیکا مندانا اور فہد فاصل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور وہ بنگالی زبان میں ریلیز ہونے والی پہلی پین انڈین فلم بن گئی ہے۔

پین انڈین فلمیں اب تک صرف پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز ہوتی ہیں لیکن ’پشپا2‘ چھ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ’پشپا2‘ کے ڈیجیٹل حقوق ریکارڈ 275 کروڑ میں نیٹ فلکس کو فروخت

یہ بھی پڑھیں : ‘پشپا 2 ‘ کے ٹیزر نے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ڈالے

انٹرنیشنل اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے ’پشپا2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خریدے ہیں اور یہ کسی بھی تیلگو فلم کا اب تک سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

دوسری طرف فلم میکرز کی جانب سے ’پشپا2‘ کا ایک بہت بڑا انڈرواٹر منظر شوٹ کیا ہے جبکہ فلم رواں برس 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل