Loading
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویب مینجمنٹ سسٹم (وی پی ایم) کے بعدانٹرنیٹ سست روی کا ملبہ ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر پر ڈال دیا ہے اور پی ٹی اے نے فائبرائزیشن، اسپیکٹرم میں کمی اور توانائی مسائل کو انٹرنیٹ میں سست روی کی نئی وجہ قرار دے دیا ہے۔ پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق ٹیلی کام سائٹس کی سیکیورٹی اور پاور بیک اپ بڑا چیلنج ہے۔ گزشتہ پانچ برس کے دوران147 ٹیلی کام سائٹس دہشتگردوں جبکہ 739 چوروں کا نشانہ بنی ہیں۔ ٹیلی کام سائٹس سے جنریٹرز اور دیگر ٹیلی کام آلات چوری ہونے کی شکایات بھی ہیں۔42 فیصد ٹیلی کام سائٹس جنریٹرز کے بغیر کام کررہی ہیں، بغیر جنریٹرز سائٹس لوڈشیڈنگ کے دوران سروسز متاثر ہونے کا باعث بنتی ہیں۔ ویب منیجمنٹ سسٹم سے انٹرنیٹ سست ہونے کی کبھی نشاندہی نہیں ہوئی، ٹرانس ورلڈ افریقہ ٹو کیبل کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کیلیے کام کررہی ہے ،45 ہزار کلومیٹر طویل کیبل کی صلاحیت 18 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق یہ کیبل بینڈوتھ بڑھانے اور انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری کیلیے مددگار ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل