Saturday, May 18, 2024

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

 



 اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ( پی آئی اے سی ایل )کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی قانونی علیحدگی پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کے حوالے سے سب سے پیچیدہ کام تھا، جس سے اب حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس سی سی پی نے 3 مئی 2024 کو دی جانے والی انتظامات کی اسکیم کی منظوری کے تحت پی آئی اے سی ایل کے غیر بنیادی اثاثوں اور واجبات کی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن کی تنظیم نو کے حوالے سے یہ حکم نجکاری کمیشن (پی سی)، فنانس ڈویژن اور وزارت ہوا بازی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی مشترکہ کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس اسکیم کو 30 اپریل 2024 سے مؤثر بنایا گیا ہے۔

ایس ای سی پی نے پی ایس ایکس، سی ڈی سی اور این سی سی ایل کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابل اطلاق قواعد و ضوابط کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی لسٹنگ یقینی بنائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل