Wednesday, October 07, 2026
 

190 ملین پاؤنڈ کیس، پی ٹی آئی وکلا کی بشریٰ بی بی کا کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا

 



وفاقی آئینی عدالت سے بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کر دی گئی۔ پی ٹی آئی وکلا سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر وفاقی آئینی عدالت پہنچے، وکلا کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے وفاقی آئینی عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار سے ملاقات کی اور بشریٰ بی بی کا کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی۔ بشریٰ بی بی کی لیگل ٹیم نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، درخواست میں بشریٰ بی بی کی ضمانت پر سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل