Loading
بھارتی بلے باز کے ایل راہول نے اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کے بعد انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی نئی ٹیم دہلی کیپیٹلز کی جانب سے ڈیبیو مؤخر کردیا۔ پیر کے روز دہلی کیپیٹلز اور لکھنوؤ سپر جائنٹس کے درمیان میچ شیڈول تھا جبکہ کے پیر کے ہی دن ایل راہول اور اتھیا شیٹی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ دہلی کیپیٹلز کی انتظامیہ کی جانب سے کے ایل راہول کو اس موقع پر میچ چھوڑنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ کے ایل راہول کی واپسی 30 مارچ کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف دوسرے میچ میں متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل