Sunday, May 12, 2024

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا

 



سابق کرکٹر وقار یونس اور بازید خان کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی پاکستان کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔

بھارتی کمنٹیٹر نے کپتان بابراعظم، محمد رضوان سمیت نوجوان صائم ایوب، فخر زمان اور عثمان خان کو ٹاپ آرڈر میں جگہ دی ہے جبکہ مڈل آرڈر میں اعظم خان، آل راؤنڈرز میں افتخار احمد اور شاداب خان اور بطور اسپن اٹیک کی حثیت سے عماد وسیم کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

بالنگ میں ہرشا بھوگلے نے شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور نسیم شاہ کو شامل کیا جبکہ حارث رؤف اور زمان خان کو بھی انکے ہمراہ رکھا جبکہ اسپن کیلئے ابرار احمد کے آپشن کو استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا

کمنٹیٹر نے کہا کہ پاکستان کا اسکواڈ اسوقت بہت ہی ورسٹائل گروپ ہے اور انکے پاس جونئیر اور سینئیرز کے بہترین آپشن موجود ہیں، گرین ٹاپ ٹیموں کے طور پر ایونٹ میں حصہ لے گی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا

ہرشا بھوگلے کا 15 رکنی اسکواڈ؛

بابر اعظم (ج) محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شادا خان، عماد وسیم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، زمان خان

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل