Loading
بھارت نے پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگیا، یہ ٹورنامنٹ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے۔ بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا، جس کی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کردی۔ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 25 روز سے حکومت کی اجازت کے منتظر تھے مگر آج وزارت خارجہ نے حکومت کی ہدایت پر این او سی دینے سے انکار کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل