Monday, May 20, 2024

برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سال طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار

 



 لندن: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 30 سالہ خاتون ٹیچر ربیکا جوانس کو عدالت میں پیش کردیا گیا جو اپنے 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ایک بچی کی ماں بھی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ 2021 میں اسکول کا طالب علم اپنے والدین کو دوست کے گھر رکنے کا کہہ کر گیا لیکن بعد میں اس نے اپنی ٹیچر کے ساتھ بیڈ روم میں لیٹے ہوئے تصویر واٹس اپ گروپس میں بھیجیں۔

 

یہ تصاویر بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی این جی اوز تک پہنچی اور انھوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس پر انگلش ٹیچر 30 سالہ ربیکا جوانس کو حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کے بقول بعد ازاں ٹیچر کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی لیکن انھوں نے پھر ایک اور طالب علم سے جنسی تعلقات استوار کیے جس سے ان کی ایک بچی بھی ہوئی۔ ٹیچر ربیکا کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

نابالغ طلبا کو جنسی طور پر ورغلانے اور غیر قانونی تعلقات استوار کرنے کی دفعات کے تحت خاتون ٹیچر چارج شیٹ کیا گیا۔ جس کے بعد عدالتی کارروائی اگلی سماعت تک ملتوی کردی گئی۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل