Wednesday, March 12, 2025
 

بھارتی صنعتکار گوتم ایڈانی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ درگاہ اجمیر شریف حاضری

 



اجمیر (راجستھان): معروف بھارتی صنعتکار گوتم ایڈانی اپنی اہلیہ پریتی ایڈانی کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پہنچے، جہاں انہوں نے مخملی چادر اور پھول چڑھائے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ درگاہ اجمیر شریف کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے ایڈانی خاندان کا استقبال کیا اور ان کے جذبۂ عقیدت کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ گوتم ایڈانی نے پورے ملک کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ درگاہ اجمیر شریف ہندوستان کے مقدس ترین صوفی مزارات میں شمار ہوتی ہے، جہاں ہر سال لاکھوں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ یہاں سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتیؒ کا مزار موجود ہے، جنہوں نے محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا۔ یہ دربار ہر مذہب اور عقیدے کے لوگوں کے لیے کھلا ہے۔ گزشتہ ماہ وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک چادر پیش کی تھی اور ساتھ ہی زائرین کی سہولت کے لیے جدید اقدامات کا اعلان کیا تھا۔         View this post on Instagram                       A post shared by Gautam Adani (@gautam.adani) نئے اقدامات میں"غریب نواز" ایپ کی لانچنگ، جس میں زائرین کو درگاہ سے متعلق تمام معلومات دی جائیں گی اور ساتھ ہی سرکاری ویب پورٹل کی شروعات، جس سے زائرین کو رہائش، تقریبات اور دیگر معلومات آن لائن فراہم کی جائیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل