Loading
ہیوسٹن (امریکا): امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 45 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد افراد شامل ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایف بی آئی نے مختلف گھروں پر چھاپے مارے جن میں 700 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس کارروائی میں 31 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا، جن پر دستاویزات میں جعل سازی، مالی فراڈ، اور غیر قانونی طور پر رقوم منتقل کرنے کے الزامات ہیں۔ ایف بی آئی حکام کے مطابق، یہ کارروائی کئی ماہ سے جاری تحقیقات کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد امریکہ میں مالیاتی جرائم اور غیر قانونی رقوم کی ترسیل کو روکنا تھا۔ ایف بی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل