Tuesday, June 25, 2024
 

پاکستانی خاتون عازم حج نے میدان عرفات میں بچے کو جنم دیدیا

 



ریاض: پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت مند بچے کو جنم دیا جس کا نام عرفات رکھ دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جبل الرحمہ اسپتال کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر طارق محمد ابوالمطیٰ نے بتایا کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کا وزن 3 کلو 40 گرام ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ پاکستانی خاتون 9 ماہ کی حاملہ تھیں اور حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی تھیں۔ یوم عرفہ پر وہ مقدس پہاڑی پر عبادت میں مصروف تھیں جب زچگی کا درد ہوا۔

کوہ عرفات پر موجود دیگر خواتین کی مود سے پاکستانی خاتون نے بیٹے کو جنم دیدیا۔ بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے زچہ و بچہ کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

حج کے دوران کسی عازم حج کے یہاں بچے کی پیدائش کا رواں برس یہ دسرا واقعہ ہے جب کہ کوہ عرفات پر کسی بچے کی پیدائش 2007 میں ہوئی تھی۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل