Friday, June 06, 2025
 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مدد کیلیے تیار ہیں، چین

 



پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بھی پاک افغان سفارتی تعلقات میں اپ گریڈیش کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔   چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ چینی ترجمان نے پاک افغان تعلقات کے فروغ میں اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا یہ کردار خطے میں امن و استحکام اور ہمسایہ ممالک کے درمیان مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تشکیل کے لیے ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل