Saturday, September 28, 2024
 

اسرائیلی فوج کا زخمی فلسطینی کو جیپ پر باندھ کر شہر بھر میں گشت

 



جنین: اسرائیلی فوج نے جنین میں ایک زخمی فلسطینی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے بجائے جیپ کے بونٹ میں باندھ کر شہر بھر میں گھمایا۔

عرب میڈیا کے مطابق غرب اردن کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو شدید زخمی کردیا اور ایک زخمی کو جیپ کے بونٹ پر باندھ کر شہر بھر میں گشت کیا گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت دنیا بھر پر آشکار ہوگئی اور صارفین نے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج سے جنگی قوانین اور شہریوں کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 85 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل