Sunday, July 07, 2024
 

ابسولیوٹلی ناٹ! جوبائیڈن صدارت کی دوڑ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ وائٹ ہاؤس

 



 واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر جوبائیڈن حکمراں جماعت ڈیموکریٹک کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنی بڑھتی عمر اور کمزور ہوتی یاداشت پر پہلے ہی سی تنقید کی جارہی تھی لیکن سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ براہ راست مباحثے میں متاثر کن مقابلہ نہ کرپانے کے باعث ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

ڈیموکریٹس کے متعدد رہنما اور ووٹرز بھی صدر جوبائیڈن کی ٹرمپ کے سامنے مباحثے میں مایوس کن کارکردگی پر حیران اور پریشان رہ گئے۔ جس کے باعث صدر جوبائیڈن پر ڈیموکریٹ کے ٹکٹ سے دستبردار ہوکر کسی اور رہنما کو موقع دینے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

صدارتی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کی افواہیں اتنی زور پکڑ گئی ہیں کہ وائٹ ہاؤس کی معمول کی پریس بریفنگ میں خاتون ترجمان کو سب سے زیادہ اسی سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ابسولیوٹلی ناٹ! صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ وہ ایک خواب تھا اور بائیڈن واپس آنا جانتے ہیں اور وہ ضرور اس ریس میں کامیابی کے ساتھ ابھریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل