Saturday, October 05, 2024
 

مقبوضہ کشمیر میں شہید برہان وانی کی برسی پر چپے چپے پر پوسٹرز آویزاں

 



سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی بربریت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کل منائے جائے گی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی مقبوضہ وادی میں حریت اور جدوجہد آزادیٔ کا استعارہ بن چکے ہیں۔ نوجوانوں میں نہایت مقبول برہان وانی کو بھارتی فوج نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ 2016 میں جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔

برہان وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں آزدی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی تھی۔

ان کی پانچویں برسی کے موقع پر پوری وادی میں خراج تحسین اور اظہار عقیدت پر مبنی پیغام کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

آل حریت پارٹیز نے بھی برہان وانی کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ قرآن خوانی سمیت جلسے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل