Sunday, June 16, 2024
 

موبائل فون کا بے تحاشا استعمال؛ ماں کی مار سے بیٹی ہلاک

 



نئی دہلی: بھارت میں ماں نے جوان بیٹی کو غصے میں ڈنڈا مارا جو سر پر لگا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کی 22 سالہ نیکیتا سنگھ کو موبائل استعمال کا بے تحاشا شوق تھا اور اس شوق نے اس کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نیکیتا کے والد اپنی بیٹی کے امتحان کی تیاری کرنے کے بجائے ہر وقت موبائل استعمال کرنے سے بیزار تھے اور موبائل چھین کر والدہ کو دیدیا تھا۔

تاہم نیکیتا نے کسی طرح ماں کو منالیا اور وعدہ کیا کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے موبائل استعمال کرے گی لیکن اس نے اپنی عادت نہیں چھوڑی۔ جس پر ماں بیٹی کے درمیان جھگڑا ہوا۔

ماں نے بیٹی کی ڈنڈے سے پٹائی کی اور اس دوران ڈنڈا سر پر لگ گیا جس سے بیٹی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل