Monday, September 16, 2024
 

عراق کی فضا میں تیز اور چمکدار روشنی کا معمہ محکمہ موسمیات نے حل کر دیا

 



بغداد: عراق کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز آسمان پر تیز اور چمکدار جو روشنی دیکھی گئی وہ دراصل ایک شہاب ٓثاقب کی تھی جو زمین پر گرا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز عراق کے آسمان پر شہریوں نے تیز روشنی دیکھی تھی، جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

شام میں بھی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے آسمان میں ایک تیز روشن روشنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

عراقی محکمہ موسمیات نے ہفتے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعے کے روز عراق کے آسمان میں دیکھی جانے والی روشنی فضا میں جلنے والے شہاب ثاقب کا نتیجہ تھی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ روشنی فضا میں ایک شہاب ثاقب کے جلنے کے نتیجے میں پیدا ہوئی اور اس شہاب ثاقب کے جلنے کی وجہ سے کوئی زلزلہ نہیں آئے گا۔

اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلوں اور شہاب ثاقب کے جلنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل