Loading
اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کو فنڈنگ کرنا ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی کانفرنس کاپ 29 سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خطاب کیا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو انسانیت کو قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کے لیے ادارے کی کاوشوں کا زکر کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے حتمی مرحلے میں ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : آذربائیجان میں اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس؛ وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جی 20 ممالک سے قائدانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوسل فیولز کو دو گنا کرنا مضحکہ خیز ہے۔ ترقی پذیر ممالک سے بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنڈنگ پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس کانفرنس میں موسمیاتی فنڈنگ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو گرا دینا چاہیے۔ یاد رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس کا آغاز 11 نومبر سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے ہوگا جو 22 نومبر تک جاری رہے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل