Thursday, November 14, 2024
 

آذربائیجان میں اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس؛ وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک

 



اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس کا آغاز آذربائیجان کے دارالحکومت میں ہوگیا جو 22 نومبر تک جاری رہے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں  اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن سٹیئل نے کہا کہ موسمیاتی اقدامات کے لیے نیا اور پُرعزم مالی ہدف طے کرنا ضروری ہے جس سے امیر و غریب تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو خیراتی عمل نہ سمجھا جائے بلکہ یہ ہم سب کی ایک ذمہ داری ہے کیونکہ یہ مسئلہ کسی نہ کسی طرح ہر انسان کو متاثر کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ 2009 سے موسمیاتی اقدامات کے لیے مالی ہدف 100 ارب ڈالر سالانہ ہے۔ جس میں اضافے کی تجویز دی جائے گی کیونکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے ہر ایک ملک متاثر ہے۔  باکو میں ہونے والی کاپ 29 اجلاس میں 197 ممالک اور یورپی یونین کے نمائندے شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی آج آذربائیجان پہنچے ہیں۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، صدرالہام علیوف نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل