Thursday, November 14, 2024
 

ایمسٹرڈیم میں پھر ہنگامے، فلسطین کے حامی مظاہرین نے ٹرام جلادی

 



ایمسٹرڈیم میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کے دارالحکومت کے نواحی علاقے میں احتجاج کرنے والے نوجوانوں نے ایک ٹرام پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔  گزشتہ ہفتے اسرائیلی فٹ بال کلب کے تماشائیوں پر حملے کے بعد سے یہاں کئی دنوں سے کشیدگی عروج پر ہے۔ مزید پڑھیں: نیدرلینڈز میں اسرائیلی فٹ بال شائقین کا مخالف گروپ سے تصادم، احتجاج پر پابندی عائد سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ٹرام پر آتش بازی سے حملہ کیا جا رہا ہے اور اس کی کھڑکیوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ٹرام میں لگی آگ کو فوری طور پر بجھادیا گیا اور پولیس نے متعدد گرفتاریوں کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا۔ ڈچ حکام کا کہنا ہے کہ وہ پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل