Tuesday, May 21, 2024

برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ

 



لندن: برطانیہ کے شہر لندن کے مشرقی علاقے میں تلوار بردار شخص کے راہگیروں پر حملے نے خوف اور سراسمیگی پھیلادی۔ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ہیناولٹ میں ایک شخص نے گھر پر گاڑی دوڑا دی اور اہل خانہ پر تلوار سے حملہ کردیا جس پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔

تلوار بردار شخص نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور شخص نے راہگیروں کو بھی نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 5 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

ایمبولینس سروس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 10 کے قریب افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ 5 زخمیوں کو گہرے زخمیوں کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

پولیس نے 36 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کے محرکات کا پتہ لگایا جا سکا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ پولیس چیف جلد پریس کانفرنس کریں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ واقعہ دہشت گردی ثابت نہیں ہوا۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل