Tuesday, May 21, 2024

امریکا میں ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلیے پولیس پر فائرنگ کردی؛ 4 افسران ہلاک

 



 واشنگٹن: امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کیرولائنا کے علاقے شارلٹ میکلن برگ میں پولیس پارٹی اسلحہ رکھنے کے جرم کو گرفتار کرنے پہنچی تو گھر سے فائرنگ کی گئی۔

یہ فائرنگ اتنی اچانک کی گئی کہ پولیس کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا لیکن اُس کے گھر سے فائرنگ جاری رہی۔

پولیس نے گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون اور ایک بچے کو گرفتار کرلیا۔ خاتون سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

اس واقعے میں 4 پولیس افسران ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل