Loading
روس کے جزیرے سخالین میں آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار ہونے کا منفرد اور دلفریب منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ اس غیر معمولی منظر کو مقامی افراد نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منظر دراصل قدرتی موسمیاتی عمل کا نتیجہ تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت میں دو سورج نہیں تھے بلکہ شدید سردی کے باعث فضا میں بننے والے برف کے ننھے کرسٹلز نے سورج کی روشنی کو منعکس کیا، جس سے ایک ہی سورج دو جگہوں پر طلوع ہوتا دکھائی دیا۔ اس قدرتی مظہر کو سائنسی اصطلاح میں ’سن ڈوگ‘ کہا جاتا ہے۔
Two suns rise over parts of Russia
Sakhalin residents spot a rare sun dog caused by ice crystals in the air pic.twitter.com/U4vX2xNac4
— RT (@RT_com) January 24, 2026
رپورٹس کے مطابق جزیرہ سخالین میں آج درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پارہ منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شدید سرد موسم کے باعث ایسے نایاب مناظر کا نظر آنا ممکن ہوجاتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل