Loading
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار700 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار99 روپے پر پہنچ گئی۔ اُدھر عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3390 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل