Sunday, September 08, 2024
 

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کا معاملہ، ملزم حسن شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل

 



 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کے بعد اغواء کرنے کے کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ کی گرفتاری کے لئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم حسن شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، بیرون ملک فرار کی کوشش پر ملزم کا نام ایل سی ایل میں ڈالا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دفعہ 365 اے بھی شامل کردی گئی ہے، ملزم حسن شاہ نے آمنہ عروج اور ساتھیوں کی مدد سے خلیل الرحامن قمر کو اغواء کیا تھا۔

ملزم نے خلیل الرحمان قمر سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا، ملزمہ آمنہ عروج سمیت گروہ آٹھ ملزمان کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن پولیس گرفتار کرچکی ہے۔

دوسری جانب لاہور عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل