Sunday, September 08, 2024
 

شوبز کیریئر میں کمرشل کے بجائے رسکی فلموں کا انتخاب کیا، جھانوی کپور

 



 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر میں کمرشل کے بجائے رسکی فلموں کا انتخاب کیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ بڑی کمرشل فلمیں کرسکتی تھیں جہاں گلیمر ہوتا اور شہرت ملتی۔

انہوں نے کہا کہ گلیمر فلمیں کرنے سے باکس آفس پر کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے اور سب کچھ بہت آسان ہوتا ہے۔

جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ رسکی فلموں کی وجہ سے انہیں بہت ساری فلموں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر میرے جگر کی رپورٹس دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے، جھانوی کپور کا انکشاف

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک آرٹسٹ کے طور پر نام بنانا چاہتی ہیں اور یہ ایک طویل اور مشکل سفر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل