Loading
گلہبار کے علاقے میں کم عمر لڑکوں کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار 3 لڑکے کو رہزنی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مسلح لڑکے شہریوں سے موبائل فونز چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سے متعلق ابھی کسی نے رپورٹ درج نہیں کروائی، رہزنی کا واقعہ 22 اگست کو پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل