Loading
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے جس میں حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط میں متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسز کی بھرمار اور بلند شرح سود کاروبار کو مفلوج کر رہے ہیں۔ مہنگی توانائی ہر شعبے کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیا جائے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا وقت کی ضرورت ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات دور کیے جائیں۔
علاوہ ازیں خط میں کہا گیا کہ برآمدات میں نمایاں اضافے کے لیے نیشنل ایکسپورٹ ایمرجنسی ناگزیر ہے۔ پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال سے سرمایہ باہر جا رہا ہے۔
متن میں مزید درج تھا کہ وزیراعظم کی بروقت مداخلت معیشت کا رخ موڑ سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل