Loading
وزیراعظم کی جانب سے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش پر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت جاری کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپوزیشن کو ایک بار پر احتجاج روکنے اور مذاکرات کی دعوت دی ہے جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا ہے کہ اگرحکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کے رابطے پر پہلی شرط عمران خان سے ملاقات کی ہونی چاہیے، ان کی بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیشرفت کا آغاز کرسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی، بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جاسکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل