Thursday, October 08, 2026
 

حریم فاروق یونیورسٹی میں ناموزوں لباس پہننے پر تنقید کی زد میں

 



اداکارہ حریم فاروق اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن کیلئے فیصل قریشی کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی پہنچیں، جہاں ان کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ حریم نے پیلے رنگ کی ڈھیلی شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ پہنی، تاہم کئی صارفین نے اسے یونیورسٹی جیسے تعلیمی ماحول کیلئے ناموزوں قرار دیا۔         View this post on Instagram                       بعض افراد نے ان کے لباس کے اسٹائل اور فٹنگ پر طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو مختلف مقامات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈریس کا انتخاب کرنا چاہیے۔ دوسری جانب کئی تبصرے حریم فاروق کی جسمانی ساخت کو نشانہ بناتے بھی نظر آئے، جو تنقید سے زیادہ باڈی شیمنگ کے زمرے میں آتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل