Thursday, October 08, 2026
 

بنگلادیش: بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والے شخص کا 21 شادیوں کا دعویٰ

 



بنگلادیش میں بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والا 35 سالہ شخص اپنی 21 شادیوں کے حیران کن دعوے کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مورو میاں نامی بنگلادیشی شخص کا دعویٰ ہے کہ اس کی 21 بیویاں ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے اپنی تمام بیویوں کے نام تک یاد نہیں۔ مورو میاں کا کہنا ہے کہ اس نے خود کبھی کسی خاتون کو شادی کی پیشکش نہیں کی بلکہ خواتین خود اس کے پاس شادی کا پیغام لے کر آتی تھیں۔ اس کے بقول وہ کسی خاتون کو انکار نہیں کر پاتا تھا، اسی لیے شادی کی ہر پیشکش قبول کرتا گیا اور یوں اس کی بیویوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔         View this post on Instagram                       حیران کن طور پر اتنی شادیوں کا دعویٰ کرنے والا شخص آج بھی ایک کمرے کی جھونپڑی میں رہتا ہے اور اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بنیادی طور پر بھیک مانگنے پر انحصار کرتا ہے۔ واضح رہے کہ مورو میاں کی شادیوں کی تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور یہ ایک وائرل دعویٰ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل