Loading
بھارت میں ایک شوہر اپنی نئی نویلی دلہن کو چڑیا گھر کی سیر کرانے لے گیا، تاہم موٹرسائیکل پارک کر کے واپس آیا تو بیوی غائب ہو چکی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں پیش آیا، جہاں 21 سالہ نوجوان اپنی 18 سالہ اہلیہ کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچا تھا۔
شوہر نے بیوی کو داخلی دروازے پر انتظار کرنے کا کہا اور خود موٹرسائیکل پارک کرنے چلا گیا، لیکن چند منٹ بعد واپس آیا تو اہلیہ وہاں موجود نہیں تھی۔
رپورٹس کے مطابق خاتون مبینہ طور پر ایک دوسرے شخص کے ساتھ موٹرسائیکل پر روانہ ہو گئی، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
#WATCH | 18-YO Newly Married Woman Flees With Lover After Husband Asks Her To Wait At Zoo Gate In Gwalior #MPnews #MadhyaPradesh pic.twitter.com/hREbop3VaG
— Free Press Madhya Pradesh (@FreePressMP) October 7, 2026
شوہر نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے ارمان خان نامی شخص پر اپنی اہلیہ کو بہلا پھسلا کر لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی تلاش جاری ہے اور اس کے ملنے کے بعد ہی واضح ہو گا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی یا اسے بہلا پھسلا کر لے جایا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل