Thursday, October 08, 2026
 

کراچی: محنت کش پر فائرنگ، لگژری گاڑی میں سوار بزرگ شہری تاحال گرفتار نہ ہوسکا

 



گلشن اقبال میں فائرنگ سے محنت کش کو زخمی کرنے والا لگژری گاڑی میں سوار بُزرگ شہری تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا، فائرنگ کا واقعہ 6 اکتوبر کی دوپہر پیش آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن چورنگی کے قریب پیش آئے واقعے کے بعد فرار ہوتے ہوئے فائرنگ میں ملوث لگژری گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی جس کی مدد سے گاڑی اور اس کے مالک کی تلاش جاری ہے۔ منگل کو پیش آئے واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں زخمی محنت کش سلمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرسڈیز میں یونیفارم پہنی بچی بھی سوار تھی اور گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے۔ فائرنگ کا واقعہ مرسڈیز اور سوئفٹ گاڑی میں سوار نوجوانوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا تھا۔ دونوں گاڑیوں میں سوار ڈرائیوروں میں تلخ کلامی پر مرسڈیزم یں سوار بزرگ شہری نے فائرنگ کی جس سے فٹ پاتھ پر بیٹھا محنت کش بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ایک گولی سوئفٹ گاڑی کے بمپر پر بھی لگی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل