Loading
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم بھجوانے سے انکار کردیا تھا جس پر اے ایچ ایف کی دعوت پر بنگلادیش نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
بھارت ہی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرےگا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپ ڈیٹ ڈراز کا اعلان کل متوقع ہے۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچز جالندھر اور موہالی میں شیڈول ہیں۔
اس میں ملائیشیا، چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
منتطمین نے بنگلادیش کے ساتھ عمان کی ٹیم کو متبادل رکھا ہوا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل