Loading
جنوبی وزیرستان اپر کے ایک گھر میں ملزمان باپ بیٹے کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں تھانہ تیارزہ کی حدود میں واقع علاقہ شولام میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر باپ اور ان کے بیٹے نے گل رحمن عرف گولے برکی کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی، نتیجے میں گل رحمن عرف گولے برکی جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا منصور زخمی ہوگیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق زخمی منصور کو وانا ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو شراونگائی چیک پوسٹ پر گرفتار کرلیا اور بعدازاں دونوں ملزمان کو تھانہ تیارزہ پولیس کے حوالے کردیا۔
علاقے کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری پر سیکیورٹی فورسز کی چوکسی اور فرض شناسی قابلِ تحسین ہے، عوام نے اس کارروائی کو علاقے میں قانون کی عمل داری اور امن کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل