Loading
کوہاٹ کے گاؤں سپین علی بانڈہ کی حدود میں رات ڈھائی بجے زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کی شدت اور آواز دور دور تک محسوس کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد قریبی گھروں میں کچھ پرزے بھی گرے، دھماکے کے نتیجے میں مقامی شہری رومان گل ماما کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ قریبی مسجد کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل