Loading
لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں چوری کے شبہ پر غریب رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 400 روپے کی بکنگ پر آنے والے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رکشہ ڈرائیور توڑے لوڈ کر رہا تھا کہ ملزمان نے اسے رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کیا، جبکہ شہری کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔
گوالمنڈی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری واقعے کا مقدمہ درج کیا اور نامزد 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے بتایا۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے بروقت کارروائی اور غریب رکشہ ڈرائیور کی مدد کرنے پر ایس ایچ او گوالمنڈی سلطان محمود اور ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں پر تشدد اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل