Loading
کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کی ٹیسٹ میزبانی کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرین برگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان طویل ٹیسٹ سیریز کیلیے ممکنہ حریف ہے کیونکہ ہمارے ملک میں پاکستانی تارکین وطن کی وسیع تعداد موجود ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی 5 ٹیسٹ میچز کیلیے میزبانی کرسکتے ہیں۔
ٹوڈ گرین برگ نے اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیے میں 12 ٹیموں کی شرکت کو حقیقت کے قریب بھی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دو برس کے لیے زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کو بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم دسمبر 2027 میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل