Loading
سپریم کورٹ نے اپنے ہی بچے کے مبینہ قتل کے الزام میں قید ماں کو عدم شواہد پر بری کردیا۔
جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،ملزمہ کے وکیل نے عدالت ملزمہ کے خلاف بچے کو جلا کر مارنے کا الزام ہے، ملزمہ کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں، نہ پٹرول نہ کچھ اور برآمدگی ہوئی، ملزمہ کے خلاف کوئی براہ راست گواہ موجود نہیں۔
سرکاری وکیل نے جواب دیا ملزمہ کا اپنا وڈیو بیان موجود ہے، ملزمہ نے ایک ٹی وی شو میں بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے کہ صرف ٹی وی پروگرامز قابل قبول شواہد نہیں، ٹی وی پروگرام کے ساتھ دیگر شواہد بھی ہونے چاہیے، تفتیشی افسر نے اس مقدمہ میں اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کیا۔
جسٹس ملک شہزاد نے کہا گواہیاں اور میڈیکل رپورٹ متضاد ہیں، عدالت نے عدم شواہد پر ملزمہ کو بری کردیا، ملزمہ انیقہ پر اپنے پانچ سالہ بچے کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل