Loading
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو واہگہ اٹاری بارڈر سے جوڑا جا رہا ہے جس میں پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اہلکار بھارتی بی ایس ایف افسر کو سلیوٹ کرتا دکھائی دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ ویڈیو واہگہ اٹاری بارڈر کی نہیں بلکہ قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کی ہے کیونکہ ویڈیو میں سرحدی ستون پر 191 نمبر واضح ہے، جو گنڈا سنگھ بارڈر کی نشاندہی کرتا ہے۔
وہاں موجود بیریئرز بھی اسی مقام سے مطابقت رکھتے ہیں، جبکہ واہگہ اٹاری بارڈر پر داخلی گیٹس اور سرحدی برجی کا ڈیزائن مختلف ہے۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو 4 اکتوبر 2026 کو بنائی گئی۔
View this post on Instagram
سلیوٹ کی حقیقت
سرحدی ڈیوٹی کے دوران دونوں ممالک کے اہلکاروں کا ایک دوسرے کو سلیوٹ کرنا فوجی آداب اور پروٹوکول کا حصہ ہو سکتا ہے، اسے کسی سیاسی یا سفارتی پیش رفت کی علامت قرار دینا درست نہیں۔
نتیجہ:
ویڈیو حقیقی ہے، مگر اسے واہگہ اٹاری بارڈر سے منسوب کرنا گمراہ کن ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل