Loading
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 6ہزار164 رنز بنائے۔
سرفراز احمد نے پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی۔
اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع ملا، ہمیشہ کوشش کی کہ ملک کے لیے اچھے سے اچھے کر سکے۔
انہوں ںے کہا کہ کرکٹ میں سفر بہت اچھا رہا، ایک بچے کی طرح گلی سے کرکٹ کھیلنا شروع کی اور پھر ہارڈ بال سے کرکٹ کھیلی، یقیناً یہ ایسا خواب تھا جو پورا ہوا۔
سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 بھی جیتی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل