Friday, October 02, 2026
 

ایشین گیمز: عبدالصمد اور حسن نواز نے پاکستان کو پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچا دیا

 



ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ نشین میں بارش کے باعث 13 اوور فی اننگز تک محدود میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بنگلادیشی ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہریدوئے 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، عرفات منہاس نے 2 اور صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔ Bangladesh finish on 111-7 in their allotted 13 overs ???? Sufyan Moqim, Arafat Minhas and Saim Ayub among the wickets for Pakistan ☄️#AsianGames | #PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/g6x4xMF1VW — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 1, 2026 ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی 4 وکٹیں 53 رنز پر گر گئیں۔ صائم ایوب 21، معاذ صداقت 15، عثمان خان 14 اور کپتان صاحبزادہ فرحان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ تاہم عبدالصمد (30) اور حسن نواز (27) نے 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے فتح دلوا دی۔ پاکستان ٹیم نے 112 رنز کا ہدف 11.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ Pakistan march into the #AsianGames final! ???? A stunning 59-run partnership between Hasan Nawaz and Abdul Samad seals the chase with 9 balls to spare ????#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/J7GbWlRjDI — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 1, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل