Saturday, September 07, 2024
 

شاہینز جونیئر ٹائیگرز کو پھر نشانہ بنانے کے لیے تیار

 



  کراچی: شاہینز جونیئر ٹائیگرز کو پھر نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں، سیریز کا دوسرا اور آخری چار روزہ میچ آج جمعے کو ڈارون میں شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں باآسانی فتح حاصل کر لی تھی،  اب کھلاڑی دوسرا میچ بھی جیت کر بنگلہ دیش اے اور دیگر حریفوں سے وائٹ بال میچز میں بلند حوصلوں کے ساتھ حصہ لینا چاہتے ہیں۔

میچ سے قبل گرین کیپس کو ایک بْری خبر سننا پڑی،فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر میں تکلیف  کے سبب دورئہ  آسٹریلیا سے باہر ہو گئے، وہ  بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ اور ڈارون ٹور کے وائٹ بال مرحلے میں حصہ نہیں لے پائیں گے،اس میں دو ایک روزہ میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز شامل ہے،

مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دیدی

دھانی ان میچز میں عمدہ پرفارم کر کے مستقبل میں دوبارہ پاکستان سینئر ٹیم کی نمائندگی کیلیے اپنا کیس مضبوط کر سکتے تھے مگر اب انھیں انتظار کرنا پڑے گا۔

بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں دھانی نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں، 25 سالہ پیسرفوری طور پر پاکستان واپس آ کر بحالی فٹنس کا عمل شروع کریں گے، اس سے قبل پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا جائزہ لے گا۔

فاسٹ بولر کے انجرڈ ہونے پر حیران کن طور پر اسپن بولنگ آل راؤنڈر مبصر خان کو بطور کور وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، خرم شہزاد کو بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد وطن واپس چلے جانا تھا ،البتہ اب انھیں روک لیا جائے گا، وہ 4 اور 6 اگست کو ناردرن ٹیریٹری اسٹرائیک اور بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 ون ڈے میچز میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل