Saturday, September 07, 2024
 

چیمپئینز ٹرافی؛ تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو دوغلا، گھٹیا انسان قرار دیدیا

 



قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو دوغلا اور گھٹیا انسان قرار دیدیا۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی بورڈ اور سابق کرکٹرز کی ٹیم نہ بھیجنے پر دونوں ممالک کے مداح اور کرکٹرز سوشل سائٹس پر لڑنے لگے۔

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے گزشتہ روز مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ پاکستان میں حفاظتی خدشات ہیں، حالات ایسے ہیں کہ تقریباً روزانہ ہی واقعات رونما ہوتے ہیں، ہماری ٹیم کیلئے وہاں جانا محفوظ نہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ہربھجن پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے

سابق کرکٹر نے بھارتی بورڈ کا موقف بلکل درست ہے، ٹیم کی سیکیورٹی سے زیادہ اہم کچھ نہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت میں بی سی سی آئی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: پلان اے، بی کچھ منظور نہیں! پاکستان بھی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کیلئے ڈٹ گیا

جس پر سابق کرکٹر و فاسٹ بولر تنویر احمد نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تم کہتے ہو بھارت کو پاکستان کھیلنے نہیں جانا چاہیے تو ہمارے پلئیرز کیساتھ ملتے کیوں ہو؟۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بھی پتہ ہے تمہارے ملک میں کیا کچھ ہوتا ہے، گھٹیا انسان!۔

241

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل